تعارف

تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ ایک اسلامی ویب سائٹ (website)ہے۔جس سے مقصود دین اسلام کی صحیح تفہیم وتشریح  اور اسلامی تعلیمات ،احکام ومسائل کی جمہور علماء  اور امت کے متفقہ نہج کے مطابق نشرواشاعت ہے۔

بنیادی طور پر اس میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل کی گئی ہیں:

1۔                  شرعی مسائل کا حل  :            اس کے تحت پیش آمدہ مسائل کا حل اسلام کی روشنی میں ذکرکیاگیاہے۔مسائل کے حل میں تفردات وشذوذ سے بچتے ہوئے اسلاف کے متفقہ فتاویٰ کو مدنظر رکھاگیاہے،نیز حتی الامکان یہ مسائل مستند مفتیان کرام کی نظرثانی، اصلاح وترمیم  کے بعد تحریرکیے گئے ہیں۔

ان میں شامل بیشتر مسائل وہ ہیں جو روزنامہ ”جرأت”کے ہفتہ وار اسلامی ایڈیشن’’فہم دین‘‘میں ہر جمعہ کو ’’آپ کے مسائل کا حل اسلام کی روشنی میں‘‘کے تحت لکھے جاتے ہیں۔نیز ویب سائٹ میں قارئین کی سہولت کے لیے مسائل دریافت کرنے کا مستقل ایک خانہ ”مسئلہ دریافت کریں”بھی شامل کیاگیاہے۔

2۔                           فقہی واصلاحی مضامین و مقالات:          اس زمرے میں وہ مضامین (Article)اور مقالات شامل ہیں جو ملک کے مؤقرمجلات ”ماہنامہ بینات”(جامعہ بنوری ٹاؤن)،”ماہنامہ الفاروق ”(جامعہ فاروقیہ کراچی)وسمیت دیگر رسالوں  میں چھپتے رہے ہیں۔ نیز وہ آرٹیکل  بھی شامل ہیں جو ”روزنامہ جنگ”،”روزنامہ اسلام ”،”روزنامہ دنیا” ،”روزنامہ جرأت ”ودیگر اخبارات  میں وقتاًفوقتاً شائع ہوتے رہے ہیں۔

3۔                          ملفوظاتِ اکابر:          اس عنوان کے تحت اکابرعلمائے کرام وبزرگانِ دین  کی تحریرات وافادات میں سے منتخب کردہ مختصر ملفوظات بمع نام وحوالہ درج کیے گئے ہیں ۔

 مفید آراء و مشورہ جات کے لیے تبصروں کے نظام یا پھر ای میل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

البتہ تبصرے کے ذریعہ غیرضروری بحث  کرنے سے پرہیز فرمائیں۔

والسلام

مفتی غلام مصطفی رفیق

استاذ:جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

امام وخطیب:جامع مسجد سنہری عقب جنگ پریس آئی آئی چند ریگرروڈکراچی

فقہی کالم نگار: اسلامی ایڈیشن’’فہم دین‘‘روزنامہ ’’جرأت‘‘کراچی۔