سوال
دوسرا سوال یہ ہے کہ اشراق اور چاشت کی کتنی رکعتیں ہیں اور ان میں کون سی سورت پرھنی چاہیے؟
جواب
اشراق کی نماز کی دو رکعتیں پرھنابھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور چار بھی،لہذا دو بھی ادا کی جاسکتی ہیں اور چاررکعات بھی۔اور چاشت کی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آٹھ رکعات تک پڑھنامنقول ہے۔معارف الحدیث میں مولانامحمدمنظورنعمانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:”پھر یہ صلوۃ الضحی(چاشت کی نماز)کم سے کم دورکعت ہے،اور اس سے زیادہ نفع بخش چار رکعت اور اس سے بھی افضل آٹھ رکعت”۔ان دونوں نفل نمازوں میں جو سورت بھی پرھناچاہیں پڑھ سکتے ہیں کوئی مخصوص سورت منقول نہیں۔
(الترغیب والترھیب -1/178مشکوۃ المصابیح ،ص:11،ط:قدیمی کراچی-معارف الحدیث 3/217، ط:دارالاشاعت)