سوال
اگر جمعہ کے دن پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ پڑھی جاتی ہیں اگر کسی شخص سے یہ پہلے والی سنتیں رہ جائیں توجمعہ کی دو رکعت فرض کی ادائیگی کے بعد سنتوں کی ادائیگی کی ترتیب کیا ہوگی؟
جواب
اگر کسی شخص سے جمعہ کے دن فرض نماز سے پہلے والی چار سنتیں رہ جائیں توفرض کے بعدوالی سنت مؤکدہ اداکرنےکے بعد پہلے والی چاررکعتیں اداکرلے۔اوراگرفرض کی ادائیگی کے بعد جمعہ سے پہلے والی چارسنتوں کومقدم کردے اورپھربعد والی چھ رکعات سنتیں اداکرے تب بھی درست ہے۔( کفایت المفتی،کتاب الصلوۃ،جلد سوم ، ص:317،ط:دارالاشاعت)