سفر میں سنتیں پڑھیں یا نہیں ؟

-->

سوال

میں پنجاب کے سفر پر جارہاہوں ،مجھے یہ پوچھنا ہے کہ قصر نماز کے علاوہ کیامجھے سفر میں سنتیں پڑھنی ہیں یا نہیں ؟

جواب

سفر کی حالت میں آپ کسی جگہ ٹھہرے ہوں اورسنتوں میں مشغولیت کی وجہ سے گاڑی کے چھوٹ جانے یاکوئی اورپریشانی ہوتو فجر کی سنتوں کے علاوہ باقی نمازوں کی سنتیں چھوڑ سکتے ہیں ، البتہ اگر جلدی نہ ہو اور سنتیں سہولت کے ساتھ اداکرسکتے ہوں تو سنتیں پڑھنا افضل ہے، اس صورت میں سنتیں نہ چھوڑیں۔اور اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر آپ وہاں کچھ دن کے لیے ٹھہررہے ہوں تو پھر وہاں آپ کو پوری سنتیں پڑھنی چاہئیں یہی راجح قول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں