سوال
قرآن کریم اگر بےد ہانی میں ہاتھ سے گرجائے تو اب ایسے آدمی کو کیاکرناچاہیے؟کیاکوئی کفارہ اداکریں ؟
جواب
اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرنا چاہیے،شرعی طور پر اس کاکوئی کفارہ نہیں ، البتہ اگر کوئی اپنی مرضی سے کچھ صدقہ کرنا چاہے تو منع بھی نہیں۔ (کفایت المفتی 1/130-آپ کے مسائل اور ان کا حل 4/491)