سوال
سنتوں اورنفل نمازکی آخری رکعت میں تشہدکے بعددعاپڑھتے ہیں ،کیاہم اس موقع پراپنی حاجات کے لئے دعا کرسکتے ہیں؟میرے ایک دوست کہہ رہے تھے کہ آپ کوئی بھی دعاآخری قعدہ میں پڑھ سکتے ہیں ،مانگ سکتے ہیں ،اگرچہ اردو میں ہی کیوں نہ ہو،توکیااردومیں دعامانگناآخری قعدہ میں درست ہے؟
جواب
نمازمیں اردومیں دعانہیں مانگ سکتے ورنہ نمازباطل ہوجائے گی،البتہ وہ دعائیں جورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عربی میں منقول ہیں ،وہ دعائیں یادکرکے انہیں آخری قعدہ میں پڑھ سکتے ہیں۔(البحرالرائق ، باب مایفسدالصلاۃ ومایکرہ فیھا، 2/2،ط:دارالمعرفۃ بیروت-فتاویٰ شامی،1/523،ط:ایچ ایم سعید)