سوال
ہمارے امام صاحب کبھی کبھار جمعہ کی نمازمیں اقامت کے ہوجانے کے بعد موبائل بند کرنے اورٹوپی پہن کرنمازپڑھنے وغیرہ کے بارے میں تاکید کرتے ہیں،کیاشریعت میں اس کی اجازت ہے؟کیوں کہ ہم تو اقامت کے ساتھ ہی نیت کرلیتے ہیں،اوراقامت کے بعد پھرامام صاحب ان چیزوں کے بارے میں بتارہے ہوتے ہیں ۔
جواب
اقامت ہوجانے کے بعد بھی مختصرطورپرکوئی مسئلہ بتانادرست ہے ،اس سے آپ کی نیت اورنمازپرکوئی اثرنہیں پڑتا، البتہ طویل وعظ جائزنہیں۔چنانچہ حدیث شریف میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اقامت کے بعد تکبیرتحریمہ سے پہلے اپنے اصحاب(نمازیوں)کی جانب متوجہ ہوتے اورفرماتے :صفوں کو درست کرو،اوربالکل مل مل کرکھڑے ہو۔(سنن نسائی2/92،ط:المطبوعات الاسلامیہ حلب)