باربار عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کا حکم

-->

سوال

میں چنددن بعد عمرہ پرجارہاہوں ،میرا سوال یہ ہے کہ جب ایک دفعہ عمرہ مکمل ہوگیااور سرحلق بھی کروادیااب دوبارہ عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کیسے کریں گے؟

جواب

ہرعمرہ کے بعد حلق کراناضروری ہے،اگرایک بارعمرے کی ادائیگی کرکے حلق کرواچکے ہوں تواس کے بعد دوبارہ عمرہ کی ادائیگی مکمل کرکے سر پرصرف استرہ پھیردیاجائے یہی حلق کے قائم مقام ہوگا۔(فتاویٰ عالمگیری،کتاب الحج،الباب الخامس فی کیفیۃ اداء الحج،1/231،ط:رشیدیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں