بغیر ٹوپی کے نماز پڑھنا

-->

سوال

کیابغیرٹوپی کے نمازقبول ہوجاتی ہے یانہیں؟

جواب

ننگے سرنمازپڑھنامکروہ ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اوراسلاف امت کامعمول ٹوپی پہن کرنمازپڑھنے کاتھا۔کبھی اتفاق سے ننگے سرنمازپڑھ لی توکوئی حرج نہیں لیکن اس کی عادت بنالینامکروہ ہے۔نمازکے علاوہ عام حالات میں بھی ایک مسلمان کے لئے ننگے سررہنانامناسب اور خلاف ادب ہے،علامہ ابن جوزیؒ نے لکھاہے: ”سرکھولناقبیح ہے،اورمروت کوختم کردیتاہے،اورادب اورشریفانہ تہذیب کے خلاف ہے”۔(فتاویٰ شامی،مکروھات الصلوۃ1/641،ط:ایچ ایم سعید-تلبیس ابلیس،1/232،ط:دارالفکربیروت)

اپنا تبصرہ بھیجیں