تراویح کی رکعات رہ جائیں تو کس طرح ادا کریں؟

-->

سوال

اگرکوئی شخص امام کے تراویح شروع کرنے کے بعد مسجد میں آیا،اب وہ پہلے توفرض نمازاداکرے گا،پھرتراویح کس طرح اداکریں؟جتنی رکعتیں رہ گئی ہیں پہلے وہ ادا کرکے پھر امام کے ساتھ شامل ہوں ؟

جواب

جو شخص تراویح شروع ہوجانے کے بعد آیااسے چاہیے کہ پہلے تنہا فرض نماز اداکرلے پھرامام کے ساتھ تراویح میں شامل ہوجائے ،جب امام تراویح مکمل کرلے تویہ شخص امام کے ساتھ ہی وتربھی باجماعت اداکرلے اور بعد میں بقیہ تراویح کی رکعتیں پوری کرلے۔(فتاویٰ شامی،کتاب الصلوۃ، فصل فی التراویح،2/44،ط:ایچ ایم سعید)

اپنا تبصرہ بھیجیں