سوال
جس کمرے میں تصویر لگی ہوئی ہو ،اگر اس میں نماز ادا کی جائے تو ہوجاتی ہے یانہیں؟میں جہاں کام کرتاہوں کبھی وہاں نماز پڑھنے کی نوبت آجاتی ہے اور اس کمرے میں تصاویر بھی آویزاں ہیں ، ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟
جواب
جس کمرے میں تصاویرلگی ہوں اس کمرے میں نما زپڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔اس لیے تصویر والے کمرے میں نماز پڑھنے سے اجتناب کرناچاہیے۔(فتاویٰ شامی ،1/648،ط:سعید)