سوال
میرے ایک دوست ہیں انہوں نے مجھ سے کہاکہ وترکی نمازمیں تیسری رکعت میں جودعائے قنوت پڑھی جاتی ہے ،مجھے وہ یادنہیں ہے،میں نے کسی سے پوچھاتھاکہ میں کیاپڑھوں؟توانہوں نے مجھے سورہ اخلاص پڑھنے کاکہا۔کیادعائے قنوت یادنہ ہوتواس کی جگہ سورۂ اخلاص پڑھیں گے ؟ (محمدالطاف )
جواب
جس شخص کودعائے قنوت یادنہ ہووہ یہ دعاپڑھ لیاکرے’’رَبَّنَا آتِنَافِی الدُّنْیَاحَسَنَۃً وَّ فِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار‘‘ یا’’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ‘‘تین دفعہ کہہ لے ،یاتین دفعہ’’یَارَب ‘‘کہہ لے تونمازہوجائے گی،لیکن ساتھ ساتھ دعائے قنوت کویادکرنے کی کوشش بھی کرتارہے۔چونکہ یہ محل دعاکاہے اس لئے سورۂ اخلاص ا س کے قائم مقام نہ ہوگی،لیکن اگرکسی نے پڑھ لی تونماز ہوجائے گی۔ (فتاویٰ ہندیہ1/111،ط:رشیدیہ-السعایۃ،2/139،ط:سہیل اکیڈمی لاہور)