سوال
دوسری رکعت میں کھڑے ہوکرمیں نے بجائے سورۂ فاتحہ کے تشہدشروع کردی ،پھریادآیاتوسورۂ فاتحہ شروع کی،کبھی کبھارمیرے ساتھ ایسے ہوجاتاہے ،اس صورت میں کیاحکم ہے ؟سجدۂ سہوکرناہوگایانہیں؟
جواب
دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے تشہدپڑھ لیاتواس صورت میں سجدۂ سہوواجب ہوگا۔پہلی ،تیسری اورچوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے بھول کر تشہدپڑھ لیاتوسجدۂ سہوواجب نہیں۔(فتح القدیرلکمال بن الھمام،باب سجودالسہو،3/39،ط:دارالفکربیروت-حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح،باب سجودالسہو، 1/298،ط:المطبعۃ الکبریٰ الامیریہ مصر)