رشتے کے لیے وظیفہ

-->

سوال

بیٹی کی شادی کے بارے میں پریشان ہیں ، رشتے آتے ہیں مگر  بات آگے نہیں بڑھتی، گزارش یہ ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں ہمیں اس مسئلہ کا حل بتائیں۔

جواب

رشتے میں دینداری کو ترجیح دیں،شریعت کے احکامات خصوصاً نمازوں کااہتمام فرمائیں۔ رشتے کے لیے آپ بھی ،بیٹی  بھی اور ان کی والدہ بھی عشاء کی نماز کے بعد دورکعت صلوۃ الحاجت پڑھ کے اول وآخر درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ یالطیف پڑھ کر دعاء کریں ان شاءاللہ رشتہ کا مسئلہ بخوبی حل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں