زوال کے وقت نمازپڑھنادرست نہیں

-->

سوال

دوپہر کو نمازادا کررہاتھا اسی دوران پتہ چلا کہ زوال کاوقت شروع ہوگیا،اورمیں آخری سجدہ بھی کرچکاتھا،کیااس صورت میں میری نمازہوگئی ؟

جواب

نصف النہار( یعنی دوپہرکوجب سورج عین سوپرہو)کے وقت کوئی نمازنہیں پڑھنی چاہیے ،فرض ہویانفل۔اگرنمازکے دوران نصف النہار کا وقت شروع ہوجائے تونمازکوختم کردیں اور زوال کاوقت شروع ہونے کے بعد اسے اداکریں۔دورانِ نماز اگرنصف النہار کاوقت شروع ہوچکاتھاتووہ نمازنہیں ہوئی۔(فتاویٰ شامی،کتاب الصلوۃ،1/370،ط:ایچ ایم سعید-فتاویٰ عالمگیری،1/52،ط:ماجدیہ کوئٹہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں