سوال
میں سفرمیں کراچی سے نواب شاہ گیاتھا،باقی نمازیں وہاں میں نے قصرہی اداکی تھیں،عصر اور مغرب کی نمازقضاہوگئی تھیں،میں واپس اپنے شہرآچکاہوں ، میں نے یہاں وہ نمازیں جو سفرمیں قضاہوئی ہیں مکمل پڑھنی ہیں ،یاقصرکرکے پڑھنی ہیں؟
جواب
سفر کی حالت میں قضاء شدہ نمازوں کی ادائیگی حالت اقامت میں قصرہی ہوگی،یعنی عصر کی نمازجوسفرکے دوران قضاء ہوگئی اسے اب دورکعت ہی اداکریں گے اور مغرب کی تین رکعات۔(فتاویٰ شامی،1/745،ط:ایچ ایم سعید)