سوال
ہمارے محلے میں ایک شخص ہے جو لوگوں پر ظلم کرتارہتاہے، سمجھانے سے بھی نہیں سمجھتا، براہ کرم اس کے شر سے بچنے کے لئے کوئی دعا بتلادیں۔
جواب
حدیث شریف میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایاہے:”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں”۔یعنی نہ اس کی زبان سے کسی کو تکلیف پہنچے اور نہ اس کے ہاتھ سے کسی کوتکلیف پہنچے۔اور جس مسلمان کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے لوگ محفوظ نہ رہیں وہ شخص مسلمان کہلانے کا مستحق نہیں ہے۔ جو شخص دوسروں کو بلاوجہ تکلیف پہنچانے کے درپے رہتا ہے ،وہ سخت گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے،اسے اپنے اس قبیح فعل سے بازآناچاہیے۔ایسے شریرلوگوں کے شر سے بچنے کے لیے حدیث شریف میں مندرجہ ذیل دعا سکھائی گئی ہے:
” اَللَّهُمَّ إِنِّىْ أَجْعَلُكَ فِى نُحُورِهِمْ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ ”۔