سوال
ایک عورت کی عمر ساٹھ سال ہے ،شوہرکاانتقال ہواہے،ابھی وہ عدت میں ہے،اس دوران کوئی صاحب انہیں عمرہ پربھیجناچاہتے ہیں ساتھ ان کے بھائی بھی ہیں ،کیااس صورت میں وہ عورت دورانِ عدت عمرہ پرجاسکتی ہیں یانہیں؟کیوں کہ آئندہ کے لئے شایدعمرہ کاموقع نہ ملے۔
جواب
عورت کے لئے حج وعمرہ کے سفرکی شرائط میں سے جس طرح محرم کاساتھ ہوناہے اسی طرح عورت کاعدت میں نہ ہونابھی شرط ہے،دورانِ عدت عورت حج یاعمرے کاسفرنہیں کرسکتی،آئندہ اگرموقع نہ ملاتوعورت پرکوئی گناہ نہیں۔(معلم الحجاج،اعذار وموانع کابیان،ص:81،ط:مکتبہ تھانوی،ایم اے جناح روڈ)