غصہ کم کرنے کا وظیفہ

-->

سوال

مجھے بات بات پرغصہ آجاتاہے ،کوئی کچھ کہے تب بھی بہت غصہ آتاہے،کوئی وظیفہ بتادیں تاکہ غصہ کم ہو۔

جواب

 حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کوختم کرنے کی نہایت کارگرنفسیاتی تدبیربتلائی ہے،چناں چہ حضرت ابوذررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجب تم میں سے کسی کوغصہ آئے اوروہ کھڑاہوتوچاہئے کہ بیٹھ جائے، اگربیٹھنے سے غصہ ختم ہوجائے توبہتراوراگرپھربھی غصہ باقی رہے توچاہئے کہ لیٹ جائے۔ایک اورحدیث میں ارشادفرمایاہے کہ جب تم میں سے کسی کوغصہ آئے تو چاہئے کہ وہ اس وقت خاموشی اختیارکرلے۔(مسنداحمد)ان تدابیرکواختیارکریں اور ” وَالْکَاظِمِیْنَ الْغَیْْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ ”پڑھتے رہیں۔(معارف الحدیث،جلد دوم،ص:147،ط:دارالاشاعت کراچی)

اپنا تبصرہ بھیجیں