غیرمسلموں سے اظہارِافسوس کا طریقہ

-->

سوال

میرے محلے میں ایک آدمی گزشتہ دنوں حادثے کی نذر ہوگیا ہے وہ چونکہ مسلمان نہیں تھا ،میں نے سنا ہے کہ دعائے بخشش صرف مسلمانوں کے لیے ہوسکتی ہے، اب ان کے ساتھ تعزیت کیسے کی جائے اور وہاں جا کر کیا کہیں؟

جواب

غیرمسلموں سے ان کے کسی فردکے دنیاسے چلے جانے پراظہارِ افسوس کرنادرست ہے،اظہارِ افسوس کرتے وقت مغفرت کی دعاکی بجائے پسماندگان کوکسی دوسرے الفاظ سے تسلی دی جائے،مثلاًیہ کہاجائے کہ اللہ تمہارے حالات کوبہترکرے اوربدل عطافرمائے وغیرہ۔(فتاویٰ ہندیہ،کتاب الکراھیۃ، 5/348،ط:رشیدیہ- البحرالرائق، 8/232،ط:دارالمعرفہ بیروت-فتاویٰ شامی،کتاب الحظر والاباحۃ،6/388،ط:ایچ ایم سعید)

اپنا تبصرہ بھیجیں