سوال
عموماً فجرمیں آنکھ نہیں کھلتی دیرہوجاتی ہے ،اٹھ کرغسل وغیرہ کرکے فجراداکرتاہوں کیااس صورت میں فرض کے ساتھ سنت بھی پڑھ سکتاہوں فجر کی؟
جواب
حدیث شریف میں فجرکی سنتوں کی بہت زیادہ تاکیدآئی ہے،اس لئے اگرکسی شخص سے فجرکی نمازقضاہوجائے اور دوپہرکوزوال کے وقت سے پہلے پہلے وہ فجرکی قضااداکررہاہوتواس صورت میں دورکعت فرض کے ساتھ دوسنتیں بھی اداکرے گا اور اگرزوال کے وقت سے پہلے نمازفجرادانہ کرسکاتوبعدمیں صرف فرض پڑھے جائیں گے،سنتیں نہیں ۔ (صحیح مسلم،باب قضاء الصلوۃ الفائتۃ،1/238،ط:قدیمی کراچی-تبیین الحقائق ،باب ادراک الفریضۃ،1/183،ط:امدادیہ-فتاویٰ ہندیہ، کتاب الصلوۃ، الباب التاسع فی النوافل،1/112،ط:رشیدیہ)