فوت شدہ نمازوں کی ادائیگی کس طرح کی جائے؟

-->

سوال

مجھ سے گزشتہ زندگی میں بہت ساری نمازیں قضاہوئی ہیں،اب میرے لیے کیاطریقہ کارہے ،میں کس طرح ان نمازوں کواداکروں؟

جواب

قضا نمازیں پہلے اپنی رائے اورخیال غالب سے متعین کرلیںاورجتنے سالوں یامہینوں کی نمازیں قضاہوئی ہیں انہیںلکھ لیں،پھرقضاکرتے وقت یہ نیت کریں کہ سب سے پہلے جوفجریاظہر وغیرہ رہ گئی وہ قضاکرتاہوں،اسی طرح پھر دوسرے وقت نیت کریں۔ایک دن کی تمام نمازیں فوت شدہ ایک وقت میں پڑھ لیاکریں یہ بھی درست ہے۔ نیزایک آسان صورت فوت شدہ نمازوں کی ادائیگی کی یہ بھی ہے کہ ہرایک فرض وقتی نمازکے ساتھ وہی نمازقضاکی نیت سے بھی پڑھ لیاکریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں