سوال
آج کل چکن گو نیا کی بیماری پھیلی ہوئی ہے، اس کے لیے سورہ انعام کی آیت نمبر 15 اور 16پڑھنے کو بتائی جاتی ہیں، کیا ہم بطور حفاظت ان آیات کو لکھ کر دیوار وغیرہ پر بھی لگاناجائز ہے یانہیں؟
جواب
اگر آیات مبارکہ کے ادب کامکمل اہتمام ہو اور لگنے کے بعد گرنے کا اندیشہ نہ ہوتوحفاظت کے لیے لگاسکتے ہیں۔ اگربے ادبی کااندیشہ ہوتو لگانا درست نہیں۔(البحرالرئق،2/65،ط:رشیدیہ-کفایت المفتی ،3/184،ط:دارالاشاعت)