سوال
میں سنتیں اداکررہاتھاکہ جماعت کی نمازشروع ہوگئی،میں آخری قعدہ میں بیٹھاہواتھا،درود شریف پڑھ چکاتھا،میں نے درود کے بعددعاپڑھے بغیرہی سلام پھیردیااورنمازمیں شامل ہوگیا،آیااس صورت میں میری نمازہوگئی؟
جواب
درود شریف کے بعد دعائے ماثورہ کاپڑھناسنت ہے،جماعت میں شامل ہونے کے لئے اگرکسی نے درود شریف پڑھ کردعاء پڑھنے سے پہلے ہی سلام پھیردیاتب بھی نماز مکمل ہوجائے گی،لوٹانے کی ضرورت نہیں۔(فتاویٰ شامی،باب صفۃ الصلوۃ،1/473،ط:سعید)