سوال
کافی عرصے سے مالی مشکلات کاشکارہوں، مستقل طور پر کاروبار میں نقصان ہورہاہے،اور ساتھ ہی قرض بھی چڑھ گیاہے، براہ کرم کوئی حل بتلائیں۔
جواب
باجماعت نمازوں کی ادائیگی کااہتمام کریں۔اور قرض کی ادائیگی کے لیے اس دعاکوکثرت سے پڑھیں:”اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ ، وَأَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَنْ مَّنْ سِوَاکَ.”ترجمہ:اے اللہ!حرام سے بچاتے ہوئے تو اپنے حلال کے ذریعہ میری کفایت فرما،اور اپنے حلال کے ذریعہ تو مجھے اپنے غیرسے بے نیازفرمادے۔ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اپنی مالی پریشانیوں اور قرض کی شکایت کی ،حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشادفرمایا:کیامیں تم کو وہ کلمات نہ بتادوں جومجھے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے تھے،اگربڑے پہاڑ کے برابر بھی تم پرقرض ہوگاتواللہ تعالیٰ ادافرمادیں گے۔چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص کومذکورہ بالادعاسکھلائی۔(سنن الترمذی،ابواب الدعوات، 2/196،ط:قدیمی کتب خانہ کراچی)