ماہِ رجب کے متعلق احکامات

-->

سوال

رجب کے مہینے کی فضیلت بتادیں،اور اس مہینے میں کوئی خاص اعمال ہیں یانہیں؟ہمارے ہاں بہت سارے کام اس مہینے کے ساتھ مخصوص سمجھے جاتے ہیں،یکم رجب کو گھرصاف کرتے ہیں ، اس مہینے میں روزہ سمیت بعض اعمال لوگ بڑے اہتمام سے کرتے ہیں ، اس بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں۔

جواب

ماہِ رجب ایک مبارک مہینہ ہے ،مشکوۃ شریف کی روایت میں ہے:” حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رجب کا مہینہ آتا تو سرکارِدو عالم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے کہ”اللّٰہم بارکْ لَنا فی رجب وشعبانَ وبلّغنا رمضان” اے اللہ! رجب اور شعبان کے مہینے (کی ہماری اطاعت وعبادات) میں ہمیں برکت دے اور ہمیں رمضان تک پہنچا ۔”یہ دعارجب کے مہینے سے متعلق کتب احادیث میں منقول ہے ، لہذا رجب کے مہینہ کے داخل ہوتے یہ دعاپڑھنامسنون ہے،اس کے علاوہ ماہِ رجب سے متعلق کوئی مخصوص عبادت یامخصوص نماز واعمال وغیرہ کاثبوت صحیح اور مستند احادیث میں نہیں ہے۔

ہمارے معاشرے میں اس مہینے سے متعلق عمومی طورپردوباتیں رائج ہیں ایک ماہِ رجب میں کونڈے کرنااور دوسرارجب کی ستائیس تاریخ کوروزہ رکھنا۔کونڈوں کی بھی شریعت مقدسہ میں کوئی اصل نہیں ،لوگوں کی خودساختہ ایک رسم ہے، جس کو ترک کردیناضروری ہے۔اور اس دن کے کونڈوں کی نسبت حضرت جعفرصادق رحمہ اللہ کی جانب کرنا

اپنا تبصرہ بھیجیں