مساجدمیں رکھی ہوئی پلاسٹک کی ٹوپیاں پہن کر نمازپڑھنا

-->

سوال

ہماری مسجد میں پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی ہوئی ہیں،کبھی کبھاروہ بہت میلی بھی ہوجاتی ہیں،لوگ انہیں پہن کر نمازپڑھتے ہیں،سوال یہ ہے کہ کیاایسی ٹوپیاں پہن کرنمازنمازپڑھی جاسکتی ہے؟

جواب

نمازایک مقدس عبادت ہے،لہذا نمازکے لئے صاف ستھرااور عمدہ لباس ہونا چاہیے،مساجدمیں رکھی جانے والی ٹوپیاں اگر صاف ستھری ہوں اورکبھی اتفاق سے ٹوپی موجودنہ ہوتوتوانہیں پہن نمازپڑھ سکتے ہیں ، مگراس کی عادت نہیں بنانی چاہیے،ہرمسلمان کو چاہیے کہ خود اپنے لئے اچھی ٹوپی خریدکررکھے اور اسے پہن کرنمازپڑھے،فقہاء نے لکھاہے کہ وہ لباس جس کوپہن کرکوئی شخص عام مجالس میں نہ جاسکتاہوایسے لباس میں نمازبھی مکروہ ہے،مساجدمیںرکھی جانے والی ٹوپیاں بھی عموماً اسی قسم کی ہوتی ہیں اس لئے مستقل انہیں پہننے کی بجائے خوداپنے لئے ٹوپی کاانتظام کرناچاہیے۔(البحرالرائق،کتاب الصلوۃ،باب مایفسدالصلوۃ ومایکرہ فیھا، 2/35،ط:دارالمعرفۃ بیروت)

اپنا تبصرہ بھیجیں