سوال
ایک مسجدمیں کچھ سامان کی ضرورت ہے،کیامیں وہ سامان زکوۃ کی رقم سے خریدکرمسجد میں دے سکتاہوں یانہیں؟
جواب
زکوۃ کی ادائیگی کے لیے کسی مستحق زکوۃ کو بلاکسی عوض کے مالک بناکردیناشرط ہے،لہذازکوۃ کی رقم مسجدمیں خرچ کرناجائزنہیں،اورنہ ہی زکوۃ کی رقم سے مسجدکاسامان خریدسکتے ہیں۔البتہ اگرزکوۃ کی رقم کسی غریب مستحق کودی جائے اور وہ اپنے قبضہ کے بعد خودمسجدمیں یاسامان کی خریداری میں صرف کردے تودرست ہے۔(فتاویٰ ہندیہ، 2/473،ط:رشیدیہ کوئٹہ)