سوال
میں نے ایک مرتبہ مغرب کی نمازپڑھی اوربجائے تیسری رکعت کے دوسری رکعت کے بعد سلام پھیردیاپھرمجھے یادآیاکہ ایک رکعت توباقی ہے،تومیں نے کھڑے ہوکرتیسری رکعت پڑھ کرسجدہئ سہواداکرلیا،کیااس طرح نمازہوجاتی ہے؟
جواب
اگرکوئی شخص تین رکعت کی بجائے دورکعت پرسلام پھیردے اورپھرتیسری رکعت یادآجائے تواگرابھی تک سینہ قبلہ سے نہ ہٹاہواورکوئی گفتگویانمازکے منافی کوئی عمل نہ کیاہوتوکھڑے ہوکرنمازمکمل کرسکتاہے البتہ اخیرمیں سجدہ سہوکرنا ہو گا۔لہذا سجدہ سہوکرنے سے آپ کی نمازہوگئی۔(فتاویٰ شامی،باب سجودالسہو،2/91، ط:دارالفکربیروت)