سوال
ایک شخص نے نمازمیں سورۂ حشر کی آیت نمبر19 میں ’’ھُمُ الفَاسِقُوْن‘‘کی جگہ پر’’ھُمُ الفَائِزُون‘‘پڑھ لیا،اوراسے نمازکے بعدپتہ چلاکہ غلط پڑھاہے،آیااس صورت میں اس شخص کی نمازہوگئی یانہیں؟(محمدصابر،لاہور)
جواب
سورۂ حشر کی آیت نمبر19 میں ’’ھُمُ الفَاسِقُوْن‘‘کی جگہ پر’’ھُمُ الفَائِزُون‘‘پڑھنے کی وجہ سے معنی میں تبدیلی واقع ہونے کی بناپرنمازفاسدہوگئی،ایسی نمازدوبارہ پڑھناضروری ہے۔(الفتاوی الھندیۃ،الفصل الخامس فی زلۃ القاری، 1/81، ط:رشیدیہ)