نماز کے دوران وضو کا ٹوٹ جانا

-->

سوال

نمازکی حالت میں اگر وضو ٹوٹ جائے توکیاکرناچاہیے؟کیاہم اسی حالت میں بقیہ نمازپوری کردیں یانہیں؟

جواب

نمازکی حالت میں اگر کسی شخص کاوضو ٹوٹ جائے تووہ ناک پرہاتھ رکھ کر صف سے باہرنکل جائے،صف کے درمیان سے جاناممکن نہ تو صف کے آگے سے گزرکرایک طرف کو چلاجائے،اور وضوکرکے دوبارہ جماعت میں شامل ہوجائے اور اگر جماعت ختم ہوچکی ہوتو ازسرِ نونمازاداکرے۔بغیروضوکے نمازجاری رکھناجائزنہیں ہے،اگرکہیں سے نکلنے کی گنجائش نہ ہوتو نمازختم کرکے اپنی جگہ بیٹھارہے اور بعد میں وضوکرکے دوبارہ نمازپڑھ لے۔(اعلاء السنن، کتاب الصلوۃ،5/1،ط:ادارۃ القرآن-المبسوط للسرخسی،باب الحدث فی الصلوۃ،1/308،ط:دارالفکر بیروت-احسن الفتاویٰ 3/297،ط:ایچ ایم سعید)

اپنا تبصرہ بھیجیں