سوال
پرفیوم لگاکر نماز پڑھنا صحیح ہے یانہیں،بعض لوگ کہتے ہیں اس میں الکحل ہوتاہے یہ لگانا جائز نہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ اس کا لگانا ٹھیک ہے۔
جواب
پرفیوم میں اگر انگوریا کھجور سے کشید کیا گیا الکحل شامل ہے تو اس کا استعمال جائز نہیں ہے اور اگر گنے ،سبزیوں وغیرہ سے بنا الکحل ملا گیا ہے تو اس کا استعمال جائز ہے،عام طور یہی دوسری صورت ہوتی ہے ،لہذا پرفیوم کے استعمال کی گنجائش ہے اور ایسے کپڑوں میں نمازبھی درست ہے۔البتہ اگرکوئی احتیاط کرتاہے تو زیادہ بہترہے۔