کئی اذانوں میں سے کس کاجواب دیاجائے؟

-->

سوال

دوسری بات یہ ہے کہ اس وقت کئی مساجدسے اذانیں ہورہی ہوتی ہیں،تومجھے کونسی اذان کاجواب دیناچاہیے؟

جواب

اگر بیک وقت متعددمساجد سے اذان کی آواز آتی ہوتومحلہ کی مسجدکی اذان کاجواب دیناچاہیے۔اوراگرتھوڑے تھوڑے وقفہ سے متعدداذانیں ہوتی ہوں تواذانِ اول(یعنی سب سے پہلے جس اذان کی آواز آئے اس) کاجواب دیاجائے،خواہ وہ محلہ کی مسجدمیں ہویاکسی دوسری مسجد کی اذان ہو۔(فتح القدیر،باب الاذان1/249، ط:دارالفکربیروت۔مراقی الفلاح1/123،ط:بیروت)

اپنا تبصرہ بھیجیں