سوال
آب زم زم کس طرح پیناچاہیے،کھڑے ہوکریابیٹھ کر؟
جواب
آب زم زم کھڑے ہوکرقبلہ کی جانب رُخ کرکے پینامستحب ہے،ترمذی شریف کی روایت میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زم زم کاپانی کھڑے ہوکرپیاہے،نیزترمذی شریف کی ایک دوسری روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آب زم زم کھڑے ہوکراوربیٹھ کردونوں طرح پینابھی ثابت ہے،لہذا اگرکوئی بیٹھ کرپیے توبھی جائزہے،کوئی گناہ نہیں۔(سنن ترمذی،ابواب الأشربۃ ،2/10،ط:قدیمی کتب خانہ)