سوال
کسی کوغلط نام سے پکارناکیساہے؟یعنی نام بگاڑنااورغلط نام سے پکارنا۔
جواب
بطوراستہزاء وتحقیرکے لوگوں کے ایسے نام رکھناجوانہیں ناپسندہوں یااچھے بھلے ناموں کوبگاڑکربولنانہایت مذموم اورسخت گناہ ہے،ان افعال سے معاشرے میں افتراق وانتشارپیداہوتاہے اورباہمی طورپرعداوت ونفرت جنم لیتی ہے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو ان برائیوں سے بچنے کی تاکیدفرمائی ہے،چناں چہ قرآن کریم کی سورہ حجرات میں ارشادِباری تعالیٰ ہے:”اورایک دوسرے پرطعنہ زنی نہ کرواورنہ ہی ایک دوسرے کے برے نام رکھو”،(حجرات:١١)اسی طرح حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایاہے:”ایک مومن کادوسرے مومن پریہ بھی حق ہے کہ اس کا ایسے نام ولقب سے ذکرکرے جواس کوزیادہ پسندہو”۔(معارف القرآن8/118،ط:مکتبہ معارف القرآن)