قبروں کے کتبے پڑھنے سے نسیان کالاحق ہونا

-->

سوال

ایک میت کے ساتھ مجھے قبرستان جاناہوا،وہاں چونکہ بہت ساری قبروں پرکتبے لگے ہوتے ہیں اور ان پرکچھ نہ کچھ لکھاہوتاہے ،میں قبروں پرلگے ہوئے کتبے پڑھ رہاتھا،ہمارے ساتھ جانے والوں میں سے ایک صاحب نے مجھے قبروں پرلگے ہوئے کتبے پڑھنے سے منع کیااورکہاکہ اس سے ذہن کمزورہوتاہے ، کیایہ بات درست ہے ؟

جواب

جی ہاں! قبروں کے کتبے پڑھنے سے اجتناب کرناچاہیے،اس سے نسیان یعنی حافظہ کی کمزوری لاحق ہوتی ہے۔(زادالمعاد فی ھدی خیرالعباد، 4/387،ط:مؤسسۃ الرسالۃ بیروت-شرح سنن ابی داؤدللعینیؒ،6/157،ط:مکتبۃ الرشد،ریاض)

اپنا تبصرہ بھیجیں