مرد اور عورتوں کا مہندی لگان

-->

سوال

شادی بیاہ میں مرداورعورتیں مہندی لگاتے ہیں ،اس بارے میں شریعت کیاکہتی ہے؟

جواب

شادی بیاہ کے موقع پراپنے طور پر عورتوں کا مہندی لگانانہ صرف درست بلکہ مستحب ہے،البتہ موجودہ زمانے میں مہندی کی باقاعدہ رسمیں جورائج ہیں یہ کئی مفاسدکامجموعہ ہیں ان سے احترازلازم ہے۔مردوں کے لئے بغیرکسی عذرکے مہندی لگاناعورتوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے مکروہ ہے،البتہ بہ طورخضاب سراورداڑھی پردرست اور علاج کی غرض سے اعضاء پراس کی گنجائش ہے۔ (مشکوۃ المصابیح،کتاب اللباس، باب الترجل،ص؛380،ط:قدیمی کراچی-فتاویٰ شامی، کتاب الحظروالاباحۃ،6/422،ط:ایچ ایم سعید-فتاویٰ ہندیہ،کتاب الکراھیۃ،5/359،ط:رشیدیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں