سوال
ہمارے گھرمیں خواتین نمازپڑھتی ہیں اور پھر اگر کسی اور نے نماز پڑھنی ہویاجائے نمازوہیں رکھنی ہوتوآگے سے کونے کو پلٹ دیتی ہیں، کیاااس طرح کرنے کاشریعت میں کوئی ثبوت ہے؟
جواب
اس عمل کاشریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے،اگر جائے نمازبچھی رہنے دی جائے تب بھی کوئی حرج نہیں۔مولانامحمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ لکھتے ہیں:”نماز پڑھ کر جائے نماز کاکوناپلٹنامحض ایک رواج ہے،ضرورت ہوتواس کو تہہ کردیناچاہیے،اور یہ جومشہور ہے کہ جائے نمازکواسی طرح رہنے دیاجائے تو شیطان اس پر نماز پڑھتاہے ،یہ فضول بات ہے”۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ،جلدسوم،ص:147،ط:مکتبہ لدھیانوی)