سوال
میرادوست باہرملک میں ہے،ایک دن وہ اپنی بیوی کے ساتھ فون پر گفتگو کررہاتھا، دورانِ گفتگو ان کے درمیان چقلش ہوگئی، اوراس نے اپنی بیوی سے کہاکہ میں دوسری شادی کروں گا،اورنوکری چھوڑ کرآؤں گا، اگرمیں تم پر دوسری شادی نہ کروں توتم میری ماں ہو۔کیاان الفاظ سے طلاق واقع ہوگئی؟اگرطلاق ہوئی ہے تو کونسی؟
جواب
” تم پر دوسری شادی نہ کروں توتم میری ماں ہو” اس طرح کے الفاظ استعمال کرناناپسندیدہ ہے،ایسے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرناچاہیے،تاہم مذکورہ الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبندمیں ہے:”اپنی زوجہ کوصرف یہ کہنے سے کہ تومیری ماں ،بہن ہے،طلاق واقع نہیں ہوتی،وہ عورت بدستوراس کی زوجہ ہے”۔(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند،کتاب الطلاق،9/237،ط:دارالاشاعت کراچی-فتاوی شامی،2/794،ط:ایچ ایم سعید)