سوال
تیمم کاطریقہ بتادیں اورکن کن چیزوں سے تیمم ہوسکتاہے یہ بھی بتادیں۔
جواب
پاک ہونے کی نیت کرکے دونوں ہاتھوں کوپاک مٹی پرمارکران کوجھاڑلیں پھرمنہ پرمل لیں اس طورپرکہ ایک بال برابرجگہ بھی خالی نہ رہے،پھردوبارہ مٹی پرہاتھ مارکردونوں ہاتھوں پر کہنیوں تک مل لیں۔مٹی یامٹی کی جنس سے جوچیزبھی ہواس سے تیمم کرسکتے ہیں، نیزجواشیاء مٹی کی قسم سے نہ ہوں لیکن ان پرغبارہوتوبوجہ اس غبارکے تیمم جائزہے،مثلاًکسی لکڑی وغیرہ پر غبارلگی ہوتواس سے تیمم کرسکتے ہیں۔(ہدایہ،باب التیمم،1/50،ط:قدیمی)