سوال
میری اہلیہ حاملہ ہیں ، اورروزے رکھنے میں بہت پریشانی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے کافی روزے نہیں رکھے، اب ان کا فدیہ اداکریں گے؟
جواب
فدیہ اس شخص کے لیے ہے جودائمی مریض ہو بڑھاپے کی وجہ سے روزے رکھنے پر قادر نہ ہواور مستقبل میں صحت کی بھی کوئی امید نہ ہو۔آپ کی اہلیہ کے جو روزے رہ گئے ہیں ان کا فدیہ نہیں ،بلکہ وہ بعد میں ان روزوں کی قضاکریں گی ، یعنی جتنے روزے چھوٹ گئے ہیں صحتیابی کے بعد ان روزوں کی قضاکرناضروری ہے ۔(فتاویٰ تاتارخانیہ، 2/384،ط:ادارۃ القرآن کراچی)