سوال
میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث جانناچاہتاہوں،ان کی فضیلت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ۔
جواب
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ جلیل القدرصحابیٔ رسول ہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی الٰہی کے لکھنے کے لئے جن صحابۂ کرام کومقررفرمایاتھاان میں آپ کااسمِ گرامی بھی شامل ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعددبار ان کے لئے دعائیں فرمائی ہیں،ایک حدیث میں ارشادہے:
’’اللهم علم معاوية الكتاب والحساب وقه العذاب‘‘۔
’’اے اللہ! معاویہ کو کتاب اور حساب کا علم سکھا اور اس کو عذاب سے بچا۔)‘‘مسنداحمدبن حنبل،حدیث العرباض بن ساریۃ،4/127،ط: مؤسسۃ قرطبہ القاھرۃ)
نیزترمذی شریف کی روایت میں ہے:
’’ عن النبي صلى الله عليه و سلم أنه قال لمعاوية اللهم اجعله هاديا مهديا وأهد به ‘‘۔(سنن الترمذی،باب مناقب لمعاویہ بن أبی سفیان)
ترجمہ: ’’اے اللہ! اس کو راہنمائی کرنے والا، ہدایت یافتہ بنا دے اور اس کے ذریعے ہدایت کو عام کر۔‘‘
مزیدتفصیل کے لئے ملاحظہ ہومعارف الحدیث ،از:مولانامحمدمنظورنعمانیؒ،جلدہشتم،ص:40،ط:دارالاشاعت۔حضرت معاویہ اورتاریخی حقائق،از:مولانامفتی محمدتقی عثمانی مدظلہ،ص:27تا297،ط:ادارۃ المعارف کراچی۔