روزے میں آنکھوں میں سرمہ لگانا

-->

سوال

 کیا روزے میں آنکھوں میں سرمہ لگاناجائز ہے یانہیں؟

جواب

روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ لگاناجائز ہے،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔سنن ابن ماجہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں سرمہ استعمال فرماتے تھے۔(سنن ابن ماجہ ،ص:-121فتاویٰ تاتارخانیہ،2/366،ط:ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں