زکوۃ کا مستحق کون؟

-->

سوال

ایک آدمی نے اپنی جمع پونجی سے زمین خریدی ہے اس زمین پرمکان بنانے کاارادہ ہے اپنی رہائش کے لئے،فی الحال وہ شخص ملازم ہے اورکرایہ کے گھرمیں رہائش پذیرہے،کیاایساشخص زکوۃ لے سکتاہے؟

جواب

اگرمذکورہ شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونایاساڑھے باون تولہ چاندی یااس کی موجودہ قیمت کے برابرنقدرقم یاسامان تجارت موجودنہیں توزکوۃ لے سکتاہے۔(فتاویٰ ہندیہ ،کتاب الزکوۃ،باب المصرف،1/189،ط:رشیدیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں