سوال
کیامستحق آدمی کو زکوۃ کی مد میں نقد رقم دیناضروری ہے؟کیوں کہ میں نے سناہے کہ زکوۃ میں مالک بناناشرط ہے
یا ہم زکوۃ سے کسی مستحق آدمی کو راشن بھی دے سکتے ہیں یانہیں؟
جواب
مستحق آدمی کو زکوۃ کی نقد رقم دینالازم نہیں،زکوۃ کی ادائیگی سے مقصود مستحق شخص کی ضرورت کو پوراکرناہے، اگراُسے راشن کی ضرورت ہوتوزکوۃ کی رقم سے راشن خرید کردے سکتے ہیں۔