زکوۃ کی رقم ”ہدیہ”کہہ کر دینا

-->

سوال

میرے عزیز ہیں، وہ میری معلومات کے مطابق زکوۃ کے مستحق ہیں ، اب انہیں ایک مسئلہ درپیش ہے ، میں انکے ساتھ زکوۃ کی  مد میں تعاون کرنا چاہتاہوں،ممکن ہے کہ میں زکوۃ کہہ کر دوں تو وہ لینے میں تردد کریں تو کیا  زکوٰۃ دیتے وقت مستحق آدمی کو صراحت کے ساتھ کہنا کہ یہ زکوۃ کی  رقم ہے یہ ضروری ہے ؟

جواب

زکوۃ میں استحقاق شرط ہے یعنی جس شخص کو زکوۃ دی جائے وہ زکوۃ کا مستحق ہویہ ضروری ہے۔البتہ زکوۃ کی رقم زکوۃ کی صراحت کے ساتھ دیناضروری نہیں ،ہدیہ ،تعاون کہہ کر بھی دے سکتے ہیں ،نیت زکوۃ کی ہونی چاہیے۔(فتاویٰ ہندیہ 1/171،ط:رشیدیہ)۔

اپنا تبصرہ بھیجیں