سونے کا نصاب

-->

سوال

 کیا صرف ساڑھے سات تولہ پر بھی زکوۃ ہے یا جب ساڑھے سات تولہ سے زیادہ ہوگا تو زکوۃ دینی ہوگی؟

جواب

اگر کسی کی ملکیت میں صرف سونا ہو اور ساڑھے سات تولہ ہو،اس پر سال گزرچکاہوتو ساڑھے سات تولہ پر زکوۃ لازم ہے،ساڑھے سات تولہ سے زائد ہونے کی شرط نہیں۔(الاختیار لتعلیل المختار،کتاب الزکوۃ،1/118، ط:دارالکتب العلمیۃ بیروت)

اپنا تبصرہ بھیجیں