سوال
ہم غسل کرتے ہیں کیاغسل کے بعد وضوکرناضروری ہے ؟یاغسل کرکے نمازپڑھ سکتے ہیں؟
جواب
بہتریہ ہے کہ غسل کرنے سے پہلے وضوکرلیاجائے،لیکن صرف غسل کرنے سے بھی وضوہوجاتاہے،غسل کرنے کے بعد نمازاداکرسکتے ہیں بشرطیکہ کوئی ایساعذرپیش نہ آیاہوجس سے وضوٹوٹ جاتاہے۔البتہ غسل جنابت میں کلی کرنااورناک میں پانی ڈالناضروری ہے۔ (البحرالرائق،سنن الغسل،1/52، ط:دارالمعرفہ بیروت)