غیرمسلم کو زکوۃ دینا

-->

سوال

ایک شخص نے زکوۃ کی رقم ادا کی ،اور بعد میں معلوم ہوا کہ جس کو زکوۃ دی تھی وہ غیر مسلم تھا اس صورت میں زکوۃ ادا ہوگئی یانہیں؟

جواب

زکوۃ کا مصر ف مسلم غرباء ومساکین ہیں، زکوۃ کی رقم غیر مسلم کو نہیں دی جاسکتی،لہذا اگر کسی شخص نے غیر مسلم کومستحق سمجھ کر زکوۃ دی ہے تووہ زکوۃ ادا نہیں ہوئی ، دوبارہ ادائیگی لازم ہے۔(فتاویٰ شامی ،کتاب الزکوۃ، باب المصرف،2/352،ط:ایچ ایم سعید- البحرالرائق 2/242،ط:سعید)

اپنا تبصرہ بھیجیں