قبر پر کتبہ لگانا

-->

سوال

کیا قبر پر کتبہ لگانادرست ہے؟

جواب

قبر کے سرہانے کتبہ لگانامباح ہے،البتہ تحریر صرف ضرورت ہی کے بقدر ہونی چاہیے۔فتاوی رحیمیہ میں مفتی عبدالرحیم لاجپوری رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

”کوئی خاص ضرورت ہو ،مثلاً قبر کا نشان باقی رہے،قبر کی بے حرمتی اور توہین نہ ہو،لوگ اسے پامال نہ کریں ،اس ضرورت کے پیش نظر قبر پر حسب ضرورت نام اور تاریخ وفات لکھنے کی گنجائش ہے۔ضرورت سے زائد لکھناجائز نہیں۔اور قرآن پاک کی آیت اور کلمہ وغیرہ تو ہرگز نہ لکھاجائے”۔(فتاوی رحیمیہ 7/140،ط:دارالاشاعت-احکام میت ،باب چہارم ، ص:157،ط:ادارۃ الفاروق )

اپنا تبصرہ بھیجیں